سرگودھا ‘ سوئی گیس کے نئے پائپ ڈال کر سروس دینے کے باوجود مقام حیات سمیت شہر بھر میں سوئی گیس کی بندش اور قلت کی شکایات دور نہ ہو سکیں

جمعرات 24 جون 2021 13:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا شہر میں سوئی گیس کے نئے پائپ ڈال کر سروس دینے کے باوجود مقام حیات سمیت شہر بھر میں سوئی گیس کی بندش اور قلت کی شکایات دور نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی نادرن گیس نے شہر بھر میں نئی پائپ گیس لائن بچھا کر اس سے سروس دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سپلائی کا نظام بہتر اور عوامی شکایات کا ازالہ ہو گا لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ نئی پائپ لائنز ڈال کر سروس دینے کے باوجود مقام حیات سمیت شہر اور کردونواح میں سوئی گیس کی بندش اور قلت کا خاتمہ نہ ہو سکا صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے اربوں روپے پائپ لائن بچھانے پر صرف کردیئے لیکن شکایات کا ازالہ نہ ہو سکا اور عوام مہنگے داموں سلنڈر گیس اور ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

محکمہ سوئی گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی گیس پائپ لائن بچھانے کا سلسلہ جاری ہے کام مکمل ہونے پر شہر اور گردونواح میں سوئی گیس پریشر ٹھیک ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں