سرگودھا ‘ مخالفین کی فائرنگ سے جاںبحق باریش کو مقتولین بھائیوں کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا

تاریخ پیشی کے بعد موٹرسائیکل پر واپس گاؤں اچراں جاتے ہوئے خان محمد والا کے قریب مسلح مخالفین نے فائرنگ کر کے شیر محمد کو قتل کر دیا تھا

جمعرات 24 جون 2021 14:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا میں دیرینہ دشمنی میں دو بھائیوں کے مقدمہ قتل کی پیروی میں مخالفین کی فائرنگ سے جاںبحق باریش کو مقتولین بھائیوں کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے موضع اچراں کے دو حقیقی بھائیوں احمد اور عمر حیات کو تین ماہ قبل حضور پور کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس پر درج مقدمہ کا مدعی تیسرا بھائی شیر محمد اپنے کزن کے ہمراہ تحصیل کچہری بھلوال میں تاریخ پیشی کے بعد موٹرسائیکل پر واپس گاؤں اچراں جا رہا تھا کہ راستہ میں خان محمد والا کے قریب مسلح مخالفین نے فائرنگ کر کے شیر محمد کو قتل کر دیا جبکہ اس کا کزن اعجاز محفوظ رہا۔

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے مقولین بھائیوں کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پولیس دیرینہ دشمنی کا ایک اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں