سرگودھا ‘نوجوان کا قتل یا ٹرین حادثہ‘تحقیقات شروع کر دی گئیں

جمعرات 29 جولائی 2021 12:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) نوجوان کا قتل یا ٹرین حادثہ سرگودھا ریجن پولیس نے ویرانے میں ریلوے ٹریک کے قریب انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ،کپڑے اور باقیات ملتے ہی تحویل میں لے کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ ہوٹل ملازم کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ معمہ بن گیا۔جس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں کے موضع میاں دین والا میں ریلوے ٹریک کے قریب مختلف مقامات پر انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ اور کپڑے اور باقیات ملنے پر پولیس نے تحویل میں لیکر کسی کا قتل یا ٹرین حادثہ میں ہلاکت معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی جس کی شناخت ملنے والے شناختی کارڈ میں اندرون سندھ کے محمد عمر سے ہوئی جبکہ ڈی پی او میانوالی نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل،ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں پر مشتمل تحقیقا تی ٹیم تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملنے والے انسانی ڈھانچہ ،اس کے کپڑوں اور باقیات کے ساتھ پڑے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت محمد عمرولد غلام شبیر قوم گادھی سکنہ قمبر، شہداد کوٹ سندھ سے ہوئی ہے۔جو سرگودھا روڈ کے ہوٹل قائدآباد پرمزدوری کرتا تھا اور 2 جولائی کی شام چھٹی کر کے اپنے سسرال میاں دین والا میں کا بتا کر گیا اور لاپتہ ہوگیا۔اس انسانی ڈھانچہ اور کپڑوں سمیت باقیات کے ملنے پرفرانزک ٹیم اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ کر DNA سیمپل اکٹھے میں مصروف ہے اورمزید تفتیش کی جارہی ہے جس میں بہت جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں