سرگودھا میں بھلوال روڈ پر موضع موگیاں کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے آئرن سٹور کے تاجرکولوٹ لیا

جمعرات 29 جولائی 2021 12:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سرگودھا میں بھلوال روڈ پر موضع موگیاں کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے آئرن سٹور پر تاجر سے گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائلز چھین لئے اور فرار ہوگئے۔جس پر تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں ڈکیتیوں کو سلسلہ کے دوران سرگودھا روڈ پر موضع موگیاں کے قریب آئرن سٹور اور کوٹ مومن روڈ پر ہارڈوئیر کی دوکان پردن دیہاڑے ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائلز لے اڑے۔

(جاری ہے)

جن میں آئرن سٹور مالک کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل 125پر دو ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی واردات پر سرگودھا روڈ کے تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ کوٹ مومن روڈ پر ڈاکوؤں نے ہارڈویئرسنٹر سے تاجر کو گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی موبائل سے چھین لیا اور فرار ہو گئے۔اس کی اطلاع پر مظاہرین نے ڈی پی او سرگودھا کے جائے وقوع پر آنے تک سڑک کھولنے اور احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا اور مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار اور ڈکیتی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں