سرگودہا پولیس کی کارروائی، 12ملزمان گرفتار، شراب وناجائزاسلحہ برآمد

پیر 20 ستمبر 2021 16:24

سرگودہا پولیس  کی کارروائی، 12ملزمان گرفتار، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) سرگودہا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ و شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدرپولیس نے محمد نواز سے 1کلو900گرام چرس، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حفیظ الرحمان سے 700گرام چرس، محمد رمضان سے30بور پستول ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دانش سے 20لیٹرشراب، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے سبطین سے 20لیٹرشراب ، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شان سے 25لیٹرشراب، عبداللہ سے30بورپستول، تھانہ ساہیوال پولیس نے فیصل سے30بور پستول ، آصف سے30بور پستول ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے کرمدین سے30بور پستول ، تھانہ بھیرہ پولیس نے مدثر سے30بور پستول  اور تھانہ صدر بھلوال پولیس نے شجر عباس سے30بور پستول برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔


سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں