سرگودھا کے شہری کو بیوی سے حساب مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر سائل عدالت پہنچ گیا

پیر 27 ستمبر 2021 14:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سرگودھا کے شہری کو بیوی سے حساب مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر سائل عدالت پہنچ گیا۔جس کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو واردات کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی کے آصف رضا نیایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز رضا کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ بیرون ملک مقیم رہااور ہر ماہ اپنی بیوی سمرائ اکرم کو رقم بجھواتا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں01 مئی 2021ئ کو بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے بجھوائے اورجب وہ وطن واپس آیا اور اپنی بیوی سمرائ اکرم سے رقم کا حساب کتاب مانگا تو اس نے لڑائی شروع کر رکھی ہے جبکہ اس کے بھائی وسیم اور والداکرم نے اس کے گھر میں آکر بیوی سے حساب مانگنے کی رنجش میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے اور واقعہ کی میڈیکل رپورٹ کے باوجود تھانہ جھال چکیاں پولیس اس کی بیوی، سسر اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔جس پر عدالت نے پولیس کو واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں