سرگودھا پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر تاش جواء کھیلتے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پیر 27 ستمبر 2021 14:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سرگودھا پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر تاش جواء کھیلتے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران موضع دھوری میں کامیاب چھاپہ مار کر بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے 9 افراداکرم، رانا ضیاء ، نعیم، مختار، غلام رضا، اشرف، سرور، رفاقت اور سید احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور داؤ پر لگی رقم12ہزار100روپے، پانچ موٹرسائیکل، ایک کیری ڈبہ، ایک کار اور موبائل فون برآمدکرکے انکے خلاف قماری بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں