سرگودھا میں زمین کے تنازعہ پر موٹر سائیکل سواروں مسلح افراد نے دن دیہاڑے معمرشخص کو بھرے بازار سے اغواء کر لیا

پیر 27 ستمبر 2021 14:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سرگودھا میں زمین کے تنازعہ پر موٹر سائیکل سواروں مسلح افراد نے دن دیہاڑے معمرشخص کو بھرے بازار سے اغواء کر لیا اور مغوی کو لیکر فرار ہو گے۔جس کی اطلاع پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ کچی بستی اسلام آباد کالونی میں معمرشخص محمدنواز کاایک خاتون کے ساتھ زمین کاتنازعہ چلا آ رہاہے، جس میں خاتون کی ایماپر موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے محمد نواز کو بھرے بازار میں پکڑ کر اس کامنہ کپڑے سے باندھ دیا اور اغواء کرکے فرارہوگئے۔

اس واقعہ پر مغوی شخص کے نواسے محمد وقاص کا کہنا ہے کہ اس کے ناناکو قتل کی نیت سے ریاض حسین، محمد حسین، کوثرحسین وغیرہ نے اغواء کر لیا ہے جس کے بیان پرپولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں