سرگودھا،اغواء کاروں نے حساس ادارے کے ملازم کے اکلوتے 12سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا

پیر 27 ستمبر 2021 15:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) اغواء کاروں نے حساس ادارے کے ملازم کے اکلوتے 12سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزمان اور مغوی کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد میں احساس ادارے کے ملازم محمدحیات کا اکلوتابیٹا12سالہ محمد سجاد صبح سات بجے کے قریب اپنے گھرموجودتھا کہ ایک سیاہ کلر کار میں سوار نامعلوم آئے اور گھر پر دستک دی کہ اپنی گیس والی فائل لے لو اور جب 12 سالہ محمد سجاد دروازہ کھول کر باہرآیاتوکار سوار اغواء کاروں نے اسے پکڑ کر گاڑی میں ڈال لیا اور لیکر فرارہوگئے جس کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان اور مغوی کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور تاحال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں