سرگودہا پولیس کی کارروائی ،9 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

پیر 27 ستمبر 2021 16:31

سرگودہا پولیس کی کارروائی ،9 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد
سرگودھا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) سرگودہا پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

  ایس ایچ او تھانہ پھلروان اظہر اقبال نے سب انسپکٹر فخر عباس ودیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع دھوری ریڈ کرکے  جواریوں اکرم، رانا ضیاء ، نعیم، مختار، غلام رضا، اشرف، سرور، رفاقت اور سید احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،جبکہ ان  کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم12ہزار100روپے، 5 موٹرسائیکل، ایک کیری ڈبہ، ایک کار اور موبائل فون برآمدکرکے ان کے خلاف قماری بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں