سرگودھا‘بے روزگار نوجوان نے پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بے روزگار نوجوان نے پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گائوں جھمٹ شمالی میں بے روز گاری سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے تو حکومت آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد تحریک انصاف نہ نوکریاں تو نہ دیں لیکن لاکھوں لوگ بے روزگار ضرور ہو گئے ایک بے روزگاری دوسرا مہنگائی ‘ عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے -اس مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اب نوجوان خودکشیاں کرنے لگے ہیں -نوجوان عزیز اللہ کچھ عرصہ سے روز گار نہ ملنے پر پریشان تھا جس نے ایک مرتبہ پہلے خود کشی کی کوشش کی جسے طبی امداد دیکر بچا لیا گیا۔

گزشتہ روز اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments