سرگودھا‘مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک‘ تین فرار ہو گئے

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاہڑیانوالی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میںایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہو گئے جن کی تلاش میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے علاقہ پاہڑنوالی میں مین شاہراہ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح 4 ڈاک ناکہ لگاکر راہگیروں سے افراد میں مصروف تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جن کو دیکھ کر ڈاکو فرار ہوئے تو تعاقب پر مقابلہ بن گیا جس میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو جاںبحق اور تین فرار ہو گے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مقتول ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دی۔ جس کی شناخت عثمان عرف چھما چنگڑ ساکن لاہور کے نام سے ہوئی۔جس کی نعش سے اسلحہ و گولیاں برآمد کر کے تھانہ پاہڑنوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس تاحال مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں