سرگودھا، نتظامیہ کے رویہ سے تنگ آکر پٹواری کی خود کشی کا واقعہ ،تحصیل بھلوال انجمن پٹواریاں کا دھرنا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) جام پور تحصیل میں انتظامیہ کے رویہ سے تنگ آکر پٹواری کے خود کشی کرنے کے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے تحصیل بھلوال انجمن پٹواریاں نے قلم چھوڑ ہڑتال کر کے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جام پور تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور کلرک کے رویہ سے تنک آکر وسیم اختر پٹواری نے خود کشی کر لی جس پر سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کر کے پٹوار خانہ میں دھرنا دیا اور زبردست احتجاج کیا۔

اس موقع پر انجمن پٹواریاں کے صدر حسنات حسین سندرانہ اور راہنما رانا راشد نے کہا کہ جس وقت تک پٹواری کی خودکشی کے زمہ داروں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلداراور کلرک جام پور کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور تمام پٹواری قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گئے۔اس ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور ان کے متعلقہ کام التواء کا شکار ہو گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں