سرگودھا میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،08 ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:35

سرگودھا میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،08 ملزمان گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرمنشیات فروشوںوناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بلال سے شراب20لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے فیاض سے شراب5لٹر، شاہد اقبال سے شراب5لٹر، امجد شہزاد سے ریوالور 32بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے طاہر خان سے بندوق12بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے شفیق الرحمان سے پسٹل30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے اعجاز سے پسٹل30بور اور تھانہ صدر پولیس نے محمد شہزاد سے پسٹل30بور برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments