وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ 12 ارب روپے کے فنڈز ریلیزہونا شروع ہوگئے ، چودھری عمران مہدی

منگل 26 اکتوبر 2021 17:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اعلان کردہ 12 ارب روپے کے فنڈز کی ریلیز مرحلہ وار شروع ہوگئی ہے،  ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے سرگودھا ضلع کو ملانے والی تمام مین شاہرائوں کو ون وے کیا جائے تاکہ ان پر ہونیوالے حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے۔  ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری عمران مہدی نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ضلع کے تمام قومی و صوبائی حلقوںمیں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی سرگودھا کی تمام مین شاہرائوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے جائینگے ۔ سالم انٹر چینج سے سرگودھا تک دو رویہ سڑک کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ، اسی طرح جھنگ سرگودھا روڈ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،  لاہور سرگودھا روڈ کی  ایک سائیڈ مکمل  ہو چکی ہے جبکہ سڑک کی دوسری سائیڈ بھی جلد شروع ہوجائیگی جس سے آمدورفت میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ شوگر سیس کین سے بھی فنڈز وصول کئے جائینگے اور یہ فنڈز مختلف سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونگے جس سے سرگودھا ایک ماڈل شہر کے طور پر سامنے آئیگا جبکہ اس کی تمام تحصیلوں میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں