سرگودھا میانوالی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا‘ 45 سالہ خاتون جاںبحق

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سرگودھا میانوالی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کے موٹر سائیکل کو کچل دینے میں 45 سالہ خاتون جاںبحق اور میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے متوفیہ کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ پر خوشاب کیقریب لاہور سے جانے والی تیزرفتار مسافر بس نے پٹرولیم سے تیل ڈلوا کر نکلنے والے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں برہان ٹاون کی 45سالہ خاتون شاہدہ اعجاز جان بحق اور میاں بیوی محمد سیف اللہ، مہک بی بی شدید زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر کے پولیس نے متوفیہ کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔

کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں