سموگ سے بچنے کے لئے شہری احتیاتی تدابیر اختیار کریں ، ڈاکٹر عمر حیات

ہفتہ 27 نومبر 2021 11:31

سموگ سے بچنے کے لئے شہری احتیاتی تدابیر اختیار کریں ، ڈاکٹر عمر حیات
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) معروف طبی ماہر ڈاکٹر عمر حیات نے کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ جو انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی تباہ کن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری سموگ سے بچنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کریں ،بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں ،گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے کیونکہ ماسک کا استعمال سموگ کے ساتھ ساتھ کرونا سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

ڈاکٹر عمر حیات نے کہا کہ سردی کی آمدکے ساتھ ہی سموگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ،بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے کیونکہ بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں انتہائی خطرناک ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں