سرگودھا ،پولیس کی کارروائی ، 10ملزمان گرفتار،مقدمات درج

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:25

سرگودھا ،پولیس کی کارروائی ، 10ملزمان گرفتار،مقدمات درج
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس،شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا اور الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ایاز اکرم سے چرس240گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے رمضان سے شراب30لٹر، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے سبطین سے شراب15لٹر،تھانہ پھلروان پولیس نے ثاقب سے کلاشنکوف، تھانہ بھیرہ پولیس نے عرفان سے بندوق12بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شہباز سے پسٹل 9ایم ایم، غلام عباس سے پسٹل30بور، تھانہ میانی پولیس نے محسن سے پسٹل30بور، ثقلین سے پسٹل30بوراور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے غلام عباس سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں