سرگودھا‘ ٹریکٹر ٹرالی نے چنگچی رکشہ کو کچل دیا‘خاتون آٹھ سالہ بیٹی سمیت جاں بحق

پیر 29 نومبر 2021 13:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے ڈمپر کو اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے چنگچی رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں سسرال سے میکے آئی خاتون آٹھ سالہ بیٹی سمیت جاںبحق اور متوفیہ کی ماں سمیت چار مسافر شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفیہ ماں بیٹی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس نے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھلوال سے بھیرہ روڑ پر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی مسیحی قبرستان کے قریب ڈمپر کو اور ٹیک کرتے ہوئے بھلوال سے سواریاں لیکر چک 13 شمالی جانے والے چنگچی رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں چنگچی رکشہ میں سوار لاہور سسرال سے میکے آئی خاتون زاہدہ پروین اپنی 8 سالہ بیٹی ماہ نور بی بی سمیت موقع پر جانبحق اور متوفیہ ذاہدہ پروین کی ماں صغراں بی بی سمیت چار مسافر غلام مرتضے، مطلوب بی بی مصباح اور ظفران شدید زخمی ہوگئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا اور متوفیہ ماں بیٹی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے پولیس لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>