سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا

پیر 29 نومبر 2021 13:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا اورہزاروں کلو تیار سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کمبوہ کالونی،حسین آباد میں زہریلے پانی سے اگی 32 کنال سبزیاں جڑ سے اکھاڑ کر تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

جن میں پالک، دھنیا،شلجم اور گاجر کی فصل شامل تھیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 32 کنال پر کاشتہ سبزیوں کی کاشت کیلئے سیوریج کا زہریلا پانی استعمال کیا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے اگی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔اس لئے صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کے مرتکب کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں