ْسرگودھا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ‘مسلح افراد کیخلاف کارروائی کا حکم ‘ مقدمہ درج

پیر 29 نومبر 2021 13:47

․سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سرگودھا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام نے رپورٹ طلب کر کے مسلح افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔جس پرپولیس نے مفتلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جو پولیس چھاپہ پر فرار ہو گے تھے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ سائیوال کے گاؤں حویلی نتھوکہ میں افتخار حسین اور وحید کی شادی کی تقریب مہندی میں شرکاء شادی نے آتشیں اسلحہ سے زبردست ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا جس سے علاقہ میں تھرتھراہٹ سے خوف وہراس پھیل گیا۔اس فائرنگ اور اسحلہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل ہونے پر اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور فوری کاروائی کا حکم دے دیاجس پر ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ایس ڈی پی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تو تھانہ سائیوال پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے اسحلہ کی نمائش اور خوف ہراس پھیلانے پر حویلی نتھوکہ کے مسلح افراد کے خلاف زیر دفعہ 337H2 اور 3/8 شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں بتایا گیا کہ پولیس جائے واردات پر پہنچی تو ملزمان پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

تاہم خصوصی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کر تلاش میں مصروف ہے۔اس حوالہ سے آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس لئے جرم کے مرتکب افراد کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اور شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق قانوں کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments