سرگودھا جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پیر 29 نومبر 2021 15:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر اڈا چویکہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 6 سالہ اویس اور 2 سگے بھائی صابر حسین اور ناصر حسین موقع پر جاں بحق اور 8 سالہ بچہ حمزہ شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے 8 سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

معلوم ہوا کہ حادثہ میں جاں بحق دونوں بھائی سرکاری ادارے میں ملازم اور جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>