سرگودھا ‘ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے قتل کا بدلہ لینے کیلئے 21 سالہ نوجوان کوقتل کر دیا

پیر 29 نومبر 2021 15:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سرگودھا میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے قتل کا بدلہ لینے کیلئے 21 سالہ نوجوان کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھال چکیاں روڈ کے رہائشی علاقہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب 21 سالہ نوجوان محمد سلیمان اپنے دوستوں کو الوداع کرنے گھر سے نکل کر سڑک پر کھڑا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان سلیمان کو موقع پر ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گیا۔

اس واقعہ پر بتایا گیا کہ ظفر اقبال نامی شخص کا بیٹا قتل ہوا تھا جس کے بدلہ محمد سلیمان کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے محمد سلیمان کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کرلیا۔پولیس کاکہنا کہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments