پنجاب پولیس نے سرگودھا سمیت چار اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کر دیئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پنجاب پولیس نے سرگودھا سمیت چار اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کر دیئے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا،جہلم، بھکر،اور لیہ کے ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات میں ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر کے ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمان کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی پی او لیہ علی رضا کو ڈی پی او بھکر، بٹالین کمانڈ پی سی ون لاہور ڈاکٹر ندا عمر چھٹہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر کے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن CTD پنجاب محمد رضوان احمد خان کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں