سرگودھا، فیسکو اہلکار ڈیوٹی کرتے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) فیسکو اہلکار ڈیوٹی کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاجس کی نعش 2 گھنٹے سے زائد پول پر لٹکی رہی جس کے بعد اسے اتار کر ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں سیٹلائٹ ٹاؤن فیسکو سب ڈویڑن کا لائن مین مختار 47پل کے قریب پلازہ کی الجھی ہوئی تاریں بجلی کے پول پر چڑھ کر ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے پول پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش 2 گھنٹے سے زائد وقت تک اہلکار پول پر لٹکی رہی۔

جس کے بعد اس کی نعش اتار کر ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔اس واقعہ کے بارے بتایا جا رہا ہے کہ ڈیوٹی اہلکار مختار پرمنٹ لیکر تاروں کی درست کر رہا تھا کہ اچانک بجلی بحال ہونے پر شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس معاملہ پر واقعہ کی محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی جس میں غفلت یا لاپرواہی کا تعین کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں