ْسرگودھا،خانہ بدوشوں کے درمیان تصادم ، 35 سالہ شخص جاںبحق ،خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) خانہ بدوشوں کے درمیان تصادم میں 35 سالہ شخص جاںبحق اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر گوجرہ میں خانہ بدوش خاندان سے مرحوم کی رسم چہلم پر فریقین میں موٹر سائیکل کے کاغزات کے معاملہ میں توں تکرار پر جھگڑا ہو گیا جس کی رنجش میں بشیر وغیرہ نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ محمد منشائ جانبحق اور اس کی بیوی صفیہ بی بی کے علاؤہ یوسف، ولید اور صابر شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں