سرگودھا پولیس نے منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے پر 5 ملزمان گرفتار کر لیے

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:03

سرگودھا پولیس نے   منشیات اور  ناجائزاسلحہ رکھنے  پر 5 ملزمان گرفتار کر لیے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا  رضوان احمد خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق  تھانہ کینٹ پولیس نے اعجاز سے شراب20لٹر، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اکرام اللہ سے شراب19لٹر تھانہ بھیرہ پولیس نے اعجاز سے بندوق12بور تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے زبیر سے پسٹل30بوراور تھانہ صدر پولیس نے عرفان سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں