سلانوالی، کرپشن کر نے وا لے اپوزیشن قائدین بالا خر کوٹ لکھپت جیل جائیں گے ،نو یداسلم وڑائچ

منگل 21 دسمبر 2021 13:02

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2021ء) ضلعی نائب صدرپی ٹی آئی چوہدر ی نو یداسلم وڑائچ نے کہا ہے کہ کرپشن کے میدا ن میں غیر معمولی ریکارڈقائم کر نے وا لے اپوزیشن قائدین بالا خر کوٹ لکھپت جیل جائیں گے کیونکہ انہوںنے جس طرح بے د ر دی کے ساتھ قومی وسائل کو شیر ما د رسمجھ کر ہڑ پ کیا اس کا خمیا ز ہ آ ج پور ی قو م معاشی بدحا لی کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی آفس میں پارٹی کارکنان کے ساتھ گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وا لے 2023تک انتظا ر کریں الیکشن اپنے مقرر ہ وقت پر ہوں گے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں