سرگودھا و گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی نان سٹاپ وارداتیں ،پولیس مصروف تفتیش

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سرگودھا اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کا جاری سلسلہ میں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں میں سرگودھا گجرات روڈ کے موضع دھوری کے رضوان کے گھر میں داخل ہو کر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی کپڑے، گھڑیاں و دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

اسی طرح نواحی چک پیر شاہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محکمہ جنگلات کے ملازمین فیصل اور حمزہ سے نقدی اور موبائلز چھین لئے۔ جبکہ چک 58جنوبی کے قریب دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر افتخار علی سے 45ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہس گئے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقہ علی پور سیداں کے محمد توقیر کے سروس اسٹیشن سے بھاری مالیت کا جنریٹر، موٹریں و دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

اسی طرح چک 15شمالی کے اللہ دتہ کی دوکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا متفرق سامان و نقدی اڑا لی گئی جبکہ چک 13شمالی سے طاہر اور بھلوال سے نعمان شہر میں طارق آباد سے محمد ارسلان کی موٹر سائیکلیں چور لے گے موضع سہراب والا کے ضرار احمدکے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چور کھول کر لے گئے۔ان واقعات کی اطلاعات پر پولیس مصروف تفتیش اور کام میں لگی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں