آر پی او سرگودھا ریجن نے سب انسپکٹر کو اقدام قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پرایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سز ا دیدی

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن نے سب انسپکٹر کو اقدام قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پرایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سز ا دے دی جبکہ 23پولیس افسران و اہلکاروں کی27اپیلوں اورایک شوکاز نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے اردل روم میںشوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے ایک سب انسپکٹر شبیر حسین کو تھانہ صدر سرگودھا میں تعیناتی کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ کی ناقص تفتیش عمل میں لانے کی وجہ سے ایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سز ا دی۔

جبکہ 24 اپیلوں کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو داخل دفتر کر دیا اس دوران 01اپیل محکمانہ قواعد کے مطابق مسترد کر دی اور ایک اپیل کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جبکہ ایک اپیل کی سماعت کے دوران سزا میں کمی کی گئی۔اس موقع پرآر پی او نے کہا کہ جس طرح دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات و اسنادسے نوازا جاتا ہے با لکل اسی طرح ڈیوٹی کے دوران غفلت و نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments