سرگودھا میں محکمہ انہار کے 50سالہ ملازم چوکیدار کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی

پیر 24 جنوری 2022 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سرگودھا میں محکمہ انہار کے 50سالہ ملازم چوکیدار کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقہ کینال کالونی کا پچاس سالہ بشیر احمد پانچ روز قبل ڈیوٹی پر گیا اور تاحال ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر واپس نہیں پہنچا۔جس کا تاحال کوئی سراغ بھی نہیں مل رہا جس کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری ملازم کے اغواء کے شبہ میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں