سرگودھا میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاف وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم ہو گئے

پیر 24 جنوری 2022 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سرگودھا میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاف وارداتوں کے 7 مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے چک 5جنوبی کے اللہ دتہ کے رکشہ پر دو نامعلوم افراد ریلوے اسٹیشن سے اری گیشن ورکشاب جانے کیلئے سوار ہوئے جہاں پہنچ کر ملزمان اسے ایک درخت سے باندھ کر رکشہ چھین لیا اور لیکر فرار ہوگئے جبکہ لالیاں کے سکندر اور دیگر کار سواروں کو تین مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ کڑانہ کی حدود میں روک کر چار لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا اور قصبہ شاہ پور سے محمد یاسین کی قیمتی کار،چک 72الف جنوبی سے باسط افتخار،چک 39شمالی سے جان محمد کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے جبکہ چک 32شمالی کے محمد الیاس کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی مشینریاور گدھا گاڑی،لکھی وال کے رمضان، چک 105شمالی کے محمد شیر کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے۔

پولیس نے وارداتوں کی اطلاعات ملنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں