سرگودھا میں 22 جمادی الثانی 26 جنوری یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے حوالہ سے جلوس نکالا جائے گا

پیر 24 جنوری 2022 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سرگودھا میں 22 جمادی الثانی 26 جنوری یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے حوالہ سے جلوس نکالا جائے گا جبکہ اس دن کی مناسبت سے مساجد میں سیمینار،کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے سرگودھا میں جلوس مرکزی عید گاہ سے روانہ ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہو گا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبر 22 جمادی الثانی 26 جنوری پورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مساجد میں سیمینار،کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے جبکہ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام مرکزی عید گاہ سے جلوس برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہو گا جس کی قیادت مقامی علماء کرام کریں گے اور یوم ابوبکر صدیق کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے اس دن کو سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کا اعلان کرنے کے مطالبہ پر زور دیا جائے گا۔اس جلوس کے انتظامات کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ اس دن کو پورے عقیدت واحترام سے منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خلیفہ اول کے دور حکومت سے لوگوں کو روشناس کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں