سرگودھا،بہن کے رشتہ کے گھریلو تنازعہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا

پیر 24 جنوری 2022 15:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بہن کے رشتہ کے گھریلو تنازعہ میں نوجوان بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا اور فرار ہو گیاپولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے قصبہ ملکوال کے گاؤں مہل میں محمد اشرف کے اہلخانہ اپنی بیٹی افرہ بی بی کا رشتہ سوہاوہ طے کر رہے تھے جس میں دوشیزہ کے بھائی ارسلان اشرف نے مخالفت کرتے ہوئے اپنی ماں ارشاد بی بی سے لڑائی جگھڑا کیا جس میں شدت پر مشتعل نوجوان ارسلان اشرف نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ گوجرہ نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتولہ کے شوہر محمد اشرف کی مدعیت میں بیٹے ارسلان اشرف کے خلاف زیر دفعہ302 ت پ مقدمہ قتل درج کر لیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں