سرگودھا ‘ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ اور مکمل اتحاد و اتفاق

تمام تحصیلوں میں تنظیم سازی کی تکمیل اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات بروئے کار لائے گی‘علماء

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سرگودھا میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ اور مکمل اتحاد و اتفاق کیلئے متحدہ علماء کونسل کنونشن کے انعقاد اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد و اتفاق کا دائرہ کار تمام تحصیلوں تک بڑھانے کے پیش نظر تنظیم سازی کی تکمیل کے لئے تین رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ دس فروری کو مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق متحدہ علماء کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کہ راہنما ملک ضیاء الحق کی رہائش گاہ پر منعقد ہواجس کی صدارت متحدہ علماء کونسل کے صدر علامہ عبداللہ سعید ہاشمی نے کی جس میں تینوں مکاتب فکر کے اتحاد کے لئے بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علماء نے کہا کہ ہمیں اس پلیٹ فارم کا دائرہ کار تحصیل سطح پر وسیع کرنا ہے جس کے لئے اتفاق رائے سے تینوں مکاتب فکر کی نمائندگی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جو تمام تحصیلوں میں تنظیم سازی کی تکمیل اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات بروئے کار لائے گی۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے کہا کہ متحدہ علماء کنونشن کے انعقاد سے مزہبی اتحاد کے پلیٹ فارم کو فعال بنانے اور تینوں مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے میں سنگ میل ثابت ہو رہا ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ دس فروری کو مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں مکاتب فکر کے علماء واکابرین علامہ عبداللہ سعید ہاشمی،قاری وقار احمد عثمانی،امیر افضل اعوان،قاری احمد علی ندیم، مولانا سمیع الحق،ملک ضیاء الحق،علامہ قاضی نگاہ مصطفی،انعام اللہ جلالی،مولانا عبید الرحمن، مولانا عبداللہ سلیم، مفتی شاہد مسعود، محمد اکبر ساقی، مولانا عمر فاروق اور دیگر نے شرکت کر کے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کے لئے اپنے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں