سرگودھا ،مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا ،12 لاکھ روپے نقدی لٴْوٹ کر فرار

بدھ 26 جنوری 2022 15:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سرگودھا شہر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا اور 12 لاکھ روپے نقدی لٴْوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈی پی او نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سٹیلائٹ ٹاون میں آتشیں اسحلہ سے مسلح ڈاکو صبع سویرے عادل پارک میں مقامی تاجر ارشد محمود کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے مقامی تاجر ارشد محمود کو قتل کر دیا اور 12 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ مقتول تاجرارشد محمود کا ہول سیل کا کاروبار اور مکان سے ملحقہ دکان ہے۔

اس خونی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹیلایٹ ٹاون نے موقع پر پہنچ کر مقتول تاجر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر تاجر قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کو وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔جس پر ڈی ایس پی سٹی تصور خان بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور کرائم سین یونٹ اور فارنزک کی ٹیموں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں