ضلع خوشاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے خوشاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی ہدایت جاری کردی گئی

جمعرات 27 جنوری 2022 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے خوشاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی ہدایت جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں سیاحتی مقامات پر ہوٹلز‘ ریسٹ ہاؤس اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یہ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے نجی سیکٹر کو ساتھ ملا کر ضلع خوشاب کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائیگا اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیاحوں کے قیام و طعام اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں اور ضلع خوشاب میں کھبیکھی جھیل‘ اوچھالی جھیل‘ کنہٹی باغ اور دیگر تفریح مقامات تک سڑکوں کی تعمیر‘ وہاں پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی‘ سیاحوں کیلئے بہتر ہوٹلنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سیاحوں کو مری اور دیگر تفریح مقامات کی بجائے ان کا رخ اس طرف کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں