سرگودھا پولیس نے اسلحہ سے بھری کار پکڑ کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کار میں سوار کے پی کے کہ اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے

جمعرات 27 جنوری 2022 13:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سرگودھا پولیس نے اسلحہ سے بھری کار پکڑ کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اورکار میں سوار کے پی کے کہ اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی جس میں تھانہ میانی پولیس ٹیم نے علاقہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جدید اسلحہ گولی بارود کی بڑی کھیپ برآمد کر لی اور دوران کارروائی بین الصوبائی اسلحہ سمگلر طارق خان ولد جعفر خان قوم پٹھان سکنہ پشاور کو اسلحہ سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جس کے قبضہ سے 50 جدید اسلحہ میں 26پسٹل30 بور،10 رائفل،13 بندوق بارہ بور، 1رائفل LMG، 94 میگزین پسٹل 30 بور، 18 جدید میگزین پسٹل 30 بور، 56 میگزین بندوق بارہ بور، 5بٹ رائفل، 20 مختلف ہتھیاروں کے آلات، 11000 گولیاں پسٹل 30 بور، 7000 گولیاں ?ایم ایم، 3860 گولیاں رائفل44 بور، 1920 گولیاں کلاشنکوف برآمد کیں جبکہ اسلحہ کی سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی قبضہ پولیس میں لے لی اور بتایا کہ ملزم یہ اسلحہ بڑے شہروں میں فروخت کے لئے لے جا رہا تھا تھانہ میانی پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مزید انکشاف متوقع ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈی پی اونے اچھی کارروائی پر ایس ایچ او اور تھانہ میانی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں