سرگودھا،راضی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے کاشتکار کو قتل کر دیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) راضی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے کاشتکار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں سات ملزمان باپ بیٹوں،پوتوں اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کورڈھی کی ڈھوک کن کے نوجوان محمد آمین عرف مولی کو واہنڑ بھسیاں میں مجرم اشتہاری سمیت مسلح افراد نے فائرنگ کرکیقتل کردیا اور فرار ہو گے پولیس تھانہ نوشہرہ نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے مقتول کی شادی شدہ بیٹی عطیہ بی بی کی مدعیت میں باپ بیٹوں دو پوتوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف زیردفعہ302،148،149ت پ مقدمہ درج کرلیا جس میں اشتہاری مجرم سیف اللہ پٹھان ساکن چھدرواسکے بھائی رحمت اللہ اور والدعطرخان کے علاؤہ دوبیٹوں محمداسلم اور محمد دانش5نامزد جبکہ دونامعلوم کو نامزد کیاگیا اور بتایا گیا کہ مقتول اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی اراضی کاشت کرتاجوملزمان سیف اللہ وغیرہ خریدناچاھتے جس میں مقتول انکاری اور رکاوٹ تھا جس رنجش پر ملزمان موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

جس کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں