سرگودھا ،بچے سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم 4گھنٹوں میں گرفتار،تفتیش شروع

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) سرگودھا شہر کے علاقہ استقلال آباد کالونی میں بچے سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو صرف 4گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے فیکٹری ایریا کی استقلال آباد میں یاسر شفیق نے گلبازخان کے 11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی جس کے شوروغل پر ملزم فرار ہوگیا۔جس کی اطلاع پر تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزم کے خلاف زیادتی کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی۔ جس نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم یاسر شفیق کو ٹریس کر کے صرف 4گھنٹوں میں گرفتارکرلیا اور مقدمہ میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں