سرگودھا ‘جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد نے رقبہ پر آنے والے گروپ کے تین افراد کو قتل‘ ایک کو زخمی کر دیا

منگل 17 مئی 2022 12:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) جائیداد کے تنازعہ پر صبع سویرے آتشیں اسحلہ سے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رقبہ پر آنے والے گروپ کے تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے جائے واردات پر نفری تعینات کر دی اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوھرآباد کے رہائشی علاقہ علی ٹاون میں فریقین میں جائیداد کا تنازعہ تھا کہ گزشتہ رات ایک فریق کے اسحق ساکن اوکھلی موھلہ حال علی ٹائون نے متنازعہ رقبہ پر قبضہ داری کے نشان لگائیصبح سویرے دوسرے گروپ کے افراد دیکھنے آئیتو نشاندہی کے نشان لگانے والے اسحق وغیرہ نے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد محمدعدنان،محمد حسنین ساکن بولہ اور محمد دانش سکنہ ھڈالی کو قتل اور محمد عبید کوشدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ جوہرآباد نے اطلاع ملتے ہی مقتولین کی نعشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر کے جائے واردات پر نفری تعینات کر دی اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں