سرگودھا ‘ ادھار کی رقم کے مطالبہ پر سائیکل مرمت کا کاریگر قتل‘ ریجن میں 18 سالہ دوشیزہ اور 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

جمعہ 20 مئی 2022 12:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سرگودھا میں ادھار کی رقم کے مطالبہ پر پچاس سالہ سائیکل مرمت کا کاریگر قتل اور ریجن میں 18 سالہ دوشیزہ اور 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی پولیس مقتول اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ کے موضع دھریمہ میں ادھار کی رقم کے مطالبہ پر پچاس سالہ سائیکل مرمت کے کاریگر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ ریجن کے علاقہ ہڈالی کے محلہ سول ہسپتال میں ٹی وی دیکھتے ہوئے ریمونٹ چھین لینے پر بہن سے جھگڑا میں دلبرداشتہ 18سالہ دوشیزہ روبینہ بی بی نے گندم میں رکھنیوالی زہریلی گولیاں نگل لیں اور تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ہونے پر دم توڑگئی۔اسی طرح خوشاب کے محلہ تاجپورہ شمالی میں 17سالہ نوجوان فیصل نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور ڈی ایچ کیوہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد پولیس ورثاء کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں