سرگودھا،تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی اور ہائی ایس وین میں تصادم، ایک بچی جاںبحق ، دو کمسن بچیاں اور چار خواتین سمیت 12 افراد زخمی

پیر 23 مئی 2022 17:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی اور ہائی ایس وین کے تصادم میں ایک بچی جانبحق اور دو کمسن بچیاں اور چار خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے دیہی مرکز صحت کے قریب تیز رفتار ہای ایس وین اور تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کے تصادم میں ایک بچی مناہل جانبحق اور 2کمسن بچیاں اور5خواتین 50سالہ صغیراں، 30سالہ سمیرا بی بی ،26سالہ عابدہ بی بی12سالہ انسا 16 سالہ طیبہ 16 سالہ رخسانہ اور 38 سالہ صائمہ سمیت 12 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں