حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے،رانا منورغوث

منگل 24 مئی 2022 14:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری و رکن ِصوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے کہا ہےکہ حکومت کی پہلی ترجیح سماجی تحفظ کا شعبہ ہے ،حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جس وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ پی ڈی ایم آئینی اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے اور جسے عوام اقتدار دیتے ہیں اس کاکوئی کچھ بھی نہیں بگاڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا۔اُنہوں نے کہا کہ وہ وقت دُور نہیں جب عوام کو ہر چیز معیاری میسر آئیگی ،وقتی طور پر پریشانی سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہے ،بہت جلد ان پر قابو پالیا جائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں