سرگودھا، بجلی چوری کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، بجلی چور صارف کو 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا سنادی

منگل 24 مئی 2022 17:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز اختر نے بجلی چوری کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے بجلی چور صارف کو 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا سنادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اربن ایریا میں واپڈا کی ٹاسک فورس ٹیم نے چھاپہ مار بجلی صارف منیر احمد کی کھمبے سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری پکڑی تو صارف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ اربن ایریا پولیس نے صارف منیر احمد کے خلاف بجلی چوری کی دفعہ 462/J کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیا۔گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج سرفراز اختر نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے صارف ملزم کو 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں