پانچ مارچ کو پاکستان میں پھر سے کرکٹ کی نئی تاریخ لکھی جائے گی،رانا احمد رضا

منگل 28 فروری 2017 16:11

سرگودھا۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر رانا احمد رضا نے کہا ہے کہ پانچ مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کر کے شہباز شریف نے دہشت اور خوف کی فضا کو ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے جرأت مندانہ فیصلے پر قوم خوش ہے، پانچ مارچ کو پاکستان میں پھر سے کرکٹ کی نئی تاریخ لکھی جائے گی۔

جس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے۔ مگر عمران خان کی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے پر تنقید سے قوم انکی طرز سیاست سے حیران ہے۔آج پاکستان میاں نواز شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں بڑے فیصلے کر رہا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو کلین بولڈ کر کے پھر سے حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں