فیصل آباد، دھرنوں سے قوم کا قیمتی وقت ضائع ہوا اورترقی کے سفر میں خلل پڑا ، ڈویڑنل وائس چیئر مین ایم ایس ایف

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈویڑنل وائس چیئر مین ایم ایس ایف میاں محمد جاوید ستار نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کا قیمتی وقت ضائع ہوا اورترقی کے سفر میں خلل پڑا جبکہ سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک کنگال ہوا،دھرنوں سے ترقی کا سفر روکنے والوں اورکرپشن کے ذریعے معیشت کو برباد کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث ملک کو غربت اورلوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ملے،اسی طرح ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے منفی طرز عمل سے عوام کے مسائل بڑھے۔جاوید ستار نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی دن را ت محنت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت کی سوا چار سا ل کی جدوجہد کے باعث ملک پر برسوں سے چھائے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں