سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہر آباد میں دو سیاسی ریلیوں کاپھاٹک کے مقام پر آمنا سامنا ہونے پر حالات کشیدہ ہوگئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہر آباد میں دو سیاسی ریلیوں کاپھاٹک کے مقام پر آمنا سامنا ہونے پر حالات کشیدہ ہوگئی- پولیس نے حالات کو کنٹرول کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگردفعات کے تحت دونوں گروپوں کے 19 نامزد اور 50 دیگر شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع دو سیاسی گروپوں نے الگ الگ ریلیاں نکالیں جن کا پھاٹک کے قریب ٹکراو ہوا تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا۔

ان ریلیوں کے نکلنے پر تھانہ سٹی جوہر اباد پولیس نے ایک گروپ کے محمد ندیم،محمد اکرم ،محمد عنصر ،تنویر،وقار،رحمان بیگ،خاور حیات،شوکت،ربنواز حیدری اوردوسرے گروپ کے حسنین شاہ،قاسم علی،وقار،عمیر،محسن ،ضیا الحق ،رفاقت ،بابر،قاسم ، اورطراجہ سمیت 50 نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 188/281/149/341 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں