سرگودھا‘ 25 جولائی کو عام انتخابات کیلئے امن اومان سمیت پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا 25 جولائی کو عام انتخابات کے لئے امن اومان سمیت پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے جن میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلع کے تمام ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران سے حلف لیا۔زرائع کے مطابق حلف کی یہ تقریب مظہر ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں صاف وشفاف انتخابات کے لئیضلع کے تمام ریٹرنگ آفیسرز اور معاون عملہ سے ملکی خدمات اور کسی قسم کا پریشرقبول نہ کرنے اور غیر جانبداری کرنے کا حلف لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کہا کہ اگر ریٹرنگ افسران کو کسی قسم کی پرابلم ہو تو مجھ سے فوری رابطہ کریں پولنگ اسٹیشن میں ریٹرنگ آفیسر اپنے آپ کو سیشن جج اورمجسٹریٹ سمجھیں کسی بھی شخص کو موقع پر گرفتار اور تین ماہ تک کی سزا سنا سکتے ہیں تمام افسران اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کو یقینی بنائیں اس موقع پر ضلع بھر کے ریٹرنگ افسران سمیت جز صاحبان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں