سرگودھا،محکمہ مال کی ملی بھگت جائیدادکی خریدوفروخت پرانے شیڈول ٹیکس ریٹ پر وصولی خزانہ کو کروڑوں کے نقصان کاانکشاف

بلدیاتی نظام بدلنے کے باوجود نئے ضلعی نظام میں سرگودھاضلع کی چھ تحصیل کاحدود بندی بڑھاکرانہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کادرجہ دیاگیا،ٹی ایم اے سرگودھاکو66یونین کونسلوں پر مشتمل کیاگیا اس وقت کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوںنے شہری اراضی کی خریدوفروخت کاریٹ 30ہزارسے 40ہزاراور دیہی اراضی کاریٹ 20سے 30ہزارروپے نی مرلہ شیڈول ٹیکس مقررکیاجوتاحال اسی ریٹ پر شیڈول ٹیکس وصول کیاجارہاہے

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے بلدیاتی نظام بدلنے کے باوجودجائیدادکی خریدوفروخت پرانے شیڈول ٹیکس ریٹ سے وصول کرنے سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کاانکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی طرف سے نئے ضلعی نظام میں سرگودھاضلع کی چھ تحصیل کاحدود بندی بڑھاکرانہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کادرجہ دیاگیا،ٹی ایم اے سرگودھاکو66یونین کونسلوں پر مشتمل کیاگیا،اس وقت کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوںنے شہری اراضی کی خریدوفروخت کاریٹ 30ہزارسے 40ہزاراور دیہی اراضی کاریٹ 20سے 30ہزارروپے نی مرلہ شیڈول ٹیکس مقررکیاجوتاحال اسی ریٹ پر شیڈول ٹیکس وصول کیاجارہاہے۔

جبکہ سابق حکومت کی طرف سے پرانابلدیاتی نظام بحال ہونے سے ٹی ایم اے کودوبارہ میونسپل کارپوریشن بنادیاگیااورانکی حدودبھی کم کرکے دیگرآبادیاں ضلع کونسل میں شامل کردی مگرجائیداد کی خریدوفروخت کے شیڈول ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی محکمہ ریونیوضلع کونسل ،میونسپل کارپوریشن سرگودھااور دیگر تحصیلوں کی بلدیہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے پرانے شیڈول ٹیکس کی وصولی س جاری ہے جس سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کاروزانہ نقصان پہنچایاجارہاہے، 07-18/--222

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں